ْ پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تو فیصلہ دنوں میں ہوجاتا ‘ راجہ پرویز اشرف

�) لیگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پانامہ کیس میں ہر روز نیا جھوٹ بول کر معاملے کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تو فیصلہ دنوں میں ہوجاتا ‘(ن) لیگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پانامہ کیس میں ہر روز نیا جھوٹ بول کر معاملے کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے ‘پانامہ کیس کا انصاف یہی ہے نوازشر یف گھر جائے ۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزلاہور میں ایک شادی تقریب کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کیا ہے لیکن جب (ن) لیگ والوں کی باری آتی ہے تو یہ سپر یم کورٹ پر حملہ کر دیتے ہیں اور جب سے پانامہ کا کیس سپر یم کورٹ میں ہے (ن) لیگ والوں کا غصہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں انصاف ہونا چاہیے اور اس کیس میں وہی قانون ہونا چاہیے جو پیپلزپارٹی کے خلاف مقدمہ میں ہوتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں اس لیے نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملددرآمد نہیں کر رہی جسکی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ۔