Live Updates

شیدا ٹلی اور پاگل خان سن لیں انتخابات2018میں ہی ہوں گے ‘ رانا ثناء اللہ خان

عمران خان پاگل ہوچکے ہیں وہ اپنی پارٹی کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں ‘عمران خان وزیر اعظم نہ بننے کی سزا پوری قوم کو دے رہے ہیں ‘2018کے عام انتخابات میں وہ اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بن سکیں گے ‘شیخ رشید اور عمران خان نے مایوسی پھلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور نوازشر یف ایک بارپھر وزیر اعظم بنیں گے ‘صوبائی وزیر قانون پنجاب کی گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی وزیرقانو ن رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی اور پاگل خان سن لیں انتخابات2018میں ہی ہوں گے ‘عمران خان پاگل ہوچکے ہیں وہ اپنی پارٹی کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں ‘عمران خان وزیر اعظم نہ بننے کی سزا پوری قوم کو دے رہے ہیں ‘2018کے عام انتخابات میں وہ اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بن سکیں گے ‘شیخ رشید اور عمران خان نے مایوسی پھلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور نوازشر یف پھر اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ ساتھ انکے حواریوں نے پورے ملک میں جھوٹ کو جمعہ بازار لگا رکھا ہے وہ ہر وقت قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں ہر بار ناکام ہو تے ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نہیں اس لیے وزیر اعظم کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں لیکن جو لوگ وزیر اعظم کو اس معاملے سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ناکام ہی ہوں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات