Live Updates

عمران خان سیاسی خفت مٹانے کے لئے جلسوں کا سہارا لیتے ہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ تحریک انصاف کا خواب ہے ، نواز شریف اور عمران خان کی کوئی برابری نہیں ہے،ہماری سینئر لیڈر شپ کے بارے میں غلط زبان استعمال کی گئی ،اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں جلسے کرنے کی ضرورت نہیں ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کا عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی خفت مٹانے کے لئے جلسوں کا سہارا لیتے ہیں۔ وزیر اعظم کا استعفیٰ تحریک انصاف کا خواب ہے ، نواز شریف اور عمران خان کی کوئی برابری نہیں ہے ۔ اتوار کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شر یف کی سطح پر آنا چاہتے ہیں ۔

نواز شریف اور عمران خان کی کوئی برابری نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری سینئر لیڈر شپ کے بارے میں غلط زبان استعمال کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ تحریک انصاف کا خواب ہے۔ عمران سیاسی خفت مٹانے کے لئے جلسوں کا سہارا لیتے ہیں ۔ ہم عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے ہیں ۔ تحریک انصاف کی حیثیت قوم کو معلوم ہے ۔طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ سے زیادہ مقبولیت کسی اور جماعت کی نہیں ہے،عمران خان تمام جلسے پانامہ کیسز پر کر ر ہے ہیں،وہ جلسوں کے ذریعے عدالتوں پر دبائو ڈال رہے ہیں،اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں جلسے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔…(م د)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات