Live Updates

عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

خان صاحب نواز شریف وزیر اعظم بنتے اور آپ ان کی حکومت کے سال گنتے رہیں گے، کیونکہ یہ نصیب نصیب کی بات ہے عمران خان نے خیبر پختونخوا میں اگر کچھ کیا ہوتا تو تو اشتہارات چلاتے،خان صاحب جلد طویل چھٹی پر رخصت ہونے والے ہیں، عدالت کے باہر عدالت لگانے والے عدالت عظمیٰ میں ثبوت پیش کیوں نہیں کرتی عمران خان آپ کے قول وفعل میں تضاد ہے اور آپ نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے،عمران خان قوم کو بتائیں الیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کیس میں استثنیٰ کیوں مانگا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاپی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں، خان صاحب نواز شریف وزیر اعظم بنتے رہیںگے اور آپ ان کی حکومت کے سال گنتے رہیں گے کیونکہ یہ نصیب نصیب کی بات ہے، عمران خان نے خیبر پختونخوا میں اگر کچھ کیا ہوتا تو تو اشتہارات چلاتے،خان صاحب جلد طویل چھٹی پر رخصت ہونے والے ہیں، عدالت کے باہر عدالت لگانے والے عدالت عظمیٰ میں ثبوت پیش کیوں نہیں کرتی عمران خان آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے اور آپ نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے،عمران خان قوم کو بتائیں الیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کیس میں استثنیٰ کیوں مانگا ۔

اتوار کو پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں،عدالت کے باہر عدالت لگانے والے عدالت عظمیٰ میں ثبوت پیش کیوں نہیں کرتی عمران خان قوم کو بتائیں کہ الیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کیس میں استثنیٰ کیوں مانگا ۔

(جاری ہے)

ا مریم اورنگزیبنے کہا کہ عمران خان آپ کے قول و فیل میں تضاد ہے اور آپ نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہیں۔

عمران خان کو کو کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے اور جلسے جلوسوں میں مقدمے لڑنے کی عادت ہے۔عمران خان قوم کو بتا ئیں کہ آپ نے ساڑے تین سالوں میں کیا کیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان یہ ہو گیا ہے کہ آپ کو جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نھیں آتا، خان صاحب جلد طویل چھٹی پر رخصت ھونے والے ہیں، خان صاحب آپ نے کچھ کیا ہوتا تو اشتہارات چلاتے ۔(رڈ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات