جوبلی انشورنس نویں قومی جونیئرانڈر21-چمپئن شپ کے لیگ رائوند میں مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ

دوسرے روز نسیم اختر،فہد غفار،سعود خان، عثمان خان، حارث طاہر، عمر فاروق،محمد معز ریاض اور رئیس علی اسامہ نے میچز جیت لئے سندھ کے کھلاڑیوں کے خلاف دیگر کھلاڑیوں کو واک اوور دیا گیا،آج لیگ کے آخری میچز ہوں گے، ناک آئوٹ رائونڈ کل شروع ہو گا

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایس بی بلیرڈز اینڈ سنوکر ہال اسلام آباد میں ہفتہ کو جوبلی انشورنس نویں قومی جونیئرانڈر 21-سنوکر چیمپیئن شپ کے لیگ میچز کے دوسرے روز اتوار کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ چمپئن شپ میں ملک کے چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے 21سال کے کم عمر منتخب شدہ 32کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

جن میںپنجاب کے نسیم اختر نے کے پی کے محمد رفیق کو3-0سے،اسلام آباد کے فہد غفار نے بلوچستان کے محمدسبحان کو3-0سے، پنجاب کے سعود خان نے اسلام آباد کے صہیب عثمان کو3-0سے، پنجاب کے عثمان احمد نے کے پی کے عثمان خورشید کو 3-0سے، پنجاب کے حارث طاہر نیکے پی کے محمد اعظم کو3-0سے، پنجاب کے عمر فاروق نے بلوچستان کے محمدآفتاب کو3-1سے،پنجاب کے محمد معز ریاض نے کے پی کے شیخ احمد کو3-0سے اورپنجاب کے رئیس علی اسامہ نے بلوچستان کے رابش پرویز کو3-0سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دیگر میچوں میں بلوچستان کے محمد عارف،کے پی کے محمد حارث،بلوچستان کے ذاکر حسین،کے پی کے طلال نواز ،بلوچستان کے ہسکال بلال،پنجاب کے محمد شہباز،کے پی کے جنید اختراور اسلام آباد کے محمد محمود کو سندھ کے کھلاڑیوں کے خلاف واک اوورز ملے۔ٹورنامنت ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ کے مطابق چمپئن شپ کے تیسرے روز لیگ رائونڈ کے میچز ختم ہو جائیں گے جس کے اختتام پر آٹھ گروپس سے دو دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز (ناک آئوٹ رائونڈ) کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ پری کوارٹر فائنل میچز منگل کی صبح کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :