خضدار میں محکمہ جنگلات کے آفیسرز کی ملی بھگت سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے ، میر عبدالغنی زہری

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) مولہ کے رہنماء میر عبدالغنی زہری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ خضدار میں محکمہ جنگلات کے آفیسرز کی ملی بھگت سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ مذکورہ بالاشخص کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں قدرتی جنگلا ت کو محفوظ بنانے کے لئے جنگلات کی کٹائی کو روکی جائے ۔

(جاری ہے)

اگر آئندہ بھی جنگلات کی کٹائی اسی طرح جاری رہی تو مذکورہ آفیسرکے خلاف ہم مجبور ہو کر احتجاج کو اپنائیں گے حالانکہ مولہ کو نیشنل پارک کی حیثیت اور درجہ دی گئی ہے اس کے باوجود جنگلات کی کٹائی سمجھ سے بالاتر ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ مولہ میں فوری طور پر جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لئے اقدمات کئے جائیں ۔۔