صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کی ہدایت پر چار کے ایم سی 4ملازمین کو 24 ماہ کی پینشن اور بقایا جات کی ادائیگی

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوہدایت کی کہ وہ راج ولی اور دیگر 3 ملازمین کی پینشن اور بقایا جات کی فوری ادائیگی کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم راج ولی نے دو سال سے پینشن کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کو شکایت درج کرائی تھی۔صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور پر پینشن کی رقم کی تمام واجبات کے ساتھ ادائیگی کر دی۔

متعلقہ عنوان :