صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی جانب سے کے ایم سی کو غیرقانونی مذبحہ خانوں کے خلاف ٹھوس منصوبہ پیش کرنے کی ہدایات

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے اخبار میں شائع شدہ خبر شہر میں غیرقانونی مذبحہ خانوں اُن سے پریشر گوشت کی سپلائی اور ویٹنری ڈاکٹروںکی مبینہ کرپشن کے خلاف شکایت کا از خود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ان احکامات کی روشنی میں کے ایم سی کے دو سینئر افسران صوبائی محتسب اعلیٰ کے دفتر میںرپورٹ کے ساتھ پیش ہوئے اور آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ وقتاً فوقتاً مہم کے دوران سال 2016ء میں 14284 کلو گرام گوشت ضبط کیا گیا۔

جبکہ اختیارات کی منتقلی کے نتیجے میںیہ غیر قانونی مذبحہ خانے زونل میونسپل کارپوریشن کے زمرے میں آنے سے غیر قانونی مذبحہ خانے سبب بنے۔صوبائی محتسب اعلی سندھ نے کے ایم سی کی جانب سے اس موقف کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ پیشی پر اس غیرقانونی کاروبار کے سدباب کے لیے ٹھوس منصوبے کے ساتھ پیش ہوں۔

متعلقہ عنوان :