مظفر سید ایڈوکیٹ کی پارہ چنار دھماکہ کی مذمت ،لواحقین سے اظہار تعزیت

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے پارہ چنار دھماکہ کو اسلام اور قوم دشمن ریاستی عناصر کا گھنائونا اقدام قرار دیتے ہوئے اس المناک سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ ایسی ناپاک کوششوں کو آہنی ہاتھوں سے ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر فاٹا کے عوام کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی اس حقیقت کی شاہد ہے کہ دونوں علاقوں کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں اور فاٹا کا صوبے میں انضمام ناگزیر اور وقت کا تقاضا ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تیمرگرہ محمد ارشاد خان کی خوشدامن اور اسسٹنٹ کمشنر واڑی شاہ جمیل کی والدہ، خال رباط کے سماجی رہنما سید بخت اکبر باچا اور آف کوٹکے اور پشاور کے سینئر صحافی محمود جان بابر کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا صوبائی وزیر نے اپنے الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور تینوں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا ظہار کیا ۔