عبدالجلیل جان ضلع نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، پشاور ، کرک اور کوہاٹ میں سوشل میڈیا سیمنار سے خطاب کرینگے

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) عبدالجلیل جان ضلع نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، پشاور ، کرک اور کوہاٹ میں سوشل میڈیا سیمنار سے خطاب کرینگے، جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع کے سلسلے میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں سوشل میڈیا سیمنار کے تاریخوں کا شیڈول جاری کردیا گیا،جس کے مطابق 25جنوری ضلع نوشہرہ، 26جنوری ضلع صوابی، 27جنوری ضلع چارسدہ، 31جنوری ضلع پشاور ،2فروری ضلع کوہاٹ اور 4فروری ضلع کرک میں ضلعی سوشل میڈیا سیمینار منعقد ہونگے، جسمیں دیگر سکالرز کے علاوہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان مہمان خصوصی ہونگے، دیگر اضلاع کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :