پولیس کاضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ، 62مشتبہ افرادزیرحراست

185مو ٹر سائیکل ، 14گا ڑ یا ں بغیر کا غذات تھا نوں میں بند ،6بھکا ری گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) 62مشتبہ افرادزیرحراست،185مو ٹر سائیکل ، 14گا ڑ یا ں بغیر کا غذات تھا نوں میں بند ،6بھکا ری گرفتار ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادسا جد کیا نی کا وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون حکم ، پولیس نی6 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران 185موٹر سائیکلو ں، 14گا ڑ یو ںکو بغیر کا غذات تھا نہ جا ت میں بند کیا گیا، دوران سر چ آ پر یشن62 افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے مختلف علا قوں میںسر چ آپر یشن کیا ، اس سرچ آپریشن کے دوران62 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 185 موٹر سائیکل اور 14 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں،جر ائم کو کنٹرو ل کر نے کے لیے اہم اور مثبت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، اس میں کسی قسم کی غفلت اورلا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :