مردم شماری بلوچستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے،صوبے کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے سے گریز کرنا ہوگا ،سردار زادہ درمحمد ناصر

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن، بلوچستان کے رہنما ء اور صوبا ئی مشیر برائے انڈسٹریزسردار زادہ درمحمد ناصر نے کہا ہے کہ مردم شماری کا ہونا اور اسمیں گوادر سے لیکر ژوب تک صوبے کے تمام لوگوں کا بھر پور حصہ لینا بلوچستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ہمیں صوبے کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے سے گریز کرنا ہوگا اور مردم شماری کی ہر سطح پر حمایت کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل اب مزید کسی چیز کو نہ ماننے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ ہم نے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سردارزادہ درمحمد ناصر نے کہا کہ جن لوگوں کا مردم شماری کے حوالے سے اگر کوئی تحفظات اور خدشات ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری میں حصہ نہیں لینگے اور بائیکاٹ کرینگے تو میرے خیال میں یہ سوچ سود مند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب مل بیٹھ کر ان تحفظات کو دور کر سکتے ہیں اور افغان مہاجرین کو مردم شماری سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ یہ کوئی مشکل عمل نہیں ہے۔ سردارزادہ درمحمد ناصر نے کہا کہ قومی مُفادات وفاق سے مراعات فنڈز اور دیگر سہولتیں ٓبادی کی بُنیاد پر ملتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ گوادر سے لے کر ژوب تک بلوچ اور پشتون مل کر مردم شماری میں بھر پور حصہ لیں اور ہم یہ تجویز بھی دیتے ہیں کہ مردم شماری کے حوالے سے جن لوگوں کے تحفظات ہیں حکومت ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :