ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ناقص گوشت فروخت کر نے والوں کیخلاف کریک ڈائون

کریک ڈائون آپریش میں کئی قصاب ناقص گوشت فروخت کر نے پر گرفتار ،ناقص گوشت تلف کر دیا گیا

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ناقص گوشت فروخت کر نے والوں کی شامت ،اسسٹنٹ کمشنر دیگر اعلیٰ آفیسر ان کے ساتھ شہر میں ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آپریش ،کئی قصاب ناقص گوشت فروخت کر نے پر گرفتار ،ناقص گوشت تلف کیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ناقص گوشت فروخت کر نے والوں کی شامت آگئی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی وقاص احمد ،انچارج ویٹرنری ہسپتال ڈاکٹر شیر زمان پندرانی،ڈاکٹر علی غلام بگٹی ،تحصیلدار سعید زہری سمیت دیگر اعلیٰ آفیسر ان نے شہر میں ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آپریش کیا جس پر کئی قصاب کو ناقص گوشت فروخت کر نے پر گرفتار کر کے ناقص گوشت کو اپنی تحویل میں لیا اور ان کو تلف کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی وقاص احمدنے کہا کہ عوام کی صحت کے کے بارئے میں کسی کو اپنی من مانی کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جو عوام کے صحت کے ساتھ سودے بازی کر کے انکو مضر صحت گوشت بیچ کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے گرینڈ آپریشن کریں گے اور اگر اس دوران کوئی مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے کوئی پکڑا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی مزید سخت کی جائے گی ۔