ممتاز شاعر اور نثر نگار مولانا محمد حسین آزاد کی 106ویں برسی منائی گئی

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)اردو زبان کے ممتاز شاعر اور نثر نگار مولانا محمد حسین آزاد کی 106ویں برسی منائی گئی ۔مولانا محمد حسین آزاد 1830 میں دہلی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ مولوی محمد باقر کے صاحبزادے تھے جنہوں نے برصغیر میں پہلا اردو اخبار شائع کیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی طرف سے ان کے والد کو پھانسی دئیے جانے کے بعد مولانا محمد حسین آزاد 1861 میں ہجرت کرکے لاہور آگئے اور آزاد لائبریری قائم کی۔انہوں نے شاعری اورنثر نگاری دونوں صنفوں میں شہرت پائی ان کی مشہور تصانیف میںآب حیات، ساحر ایران، نارنگ خیال اوردربار اکیسری شامل ہیں۔انہیں شمس العما کا خطا ب دیاگیا۔وہ طویل علالت کے بعد 1910 میں 22جنوری کو لاہور میںانتقال کرگئے تھے۔