وزیراعلیٰ شہبازشریف کالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 22 جنوری 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔