مولانا عطاء الحق درویش کی ڈپٹی سپیکر عبدالغفور حیدری سے ملاقات‘باہمی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 22 جنوری 2017 19:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)جے یو آئی کے صوبائی نائب اور ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے ایوان بالا کے ڈپٹی سپیکر اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مولانا عطاء الحق درویش نے موصوف کو ضلع صوابی کے مسائل سے آگاہ کیا حنہوںنے مسائل حل کر نے کے لئے بھر پور کر دار ادا کرنے کا یقین دلایا ۔

عبدالغفورحیدری نے کہا کہ کارکنان جمعیت اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں الیکشن 2013میں جے یو آئی بھر پور انداز میں کامیابی حاصل کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان بالا میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے بھر پور آواز اُٹھائیں گے تاکہ عوامی مسائل کا ازالہ ہو سکے۔