خیبر ایجنسی کی ٹیم نے پی سی بی انٹرریجنل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر چوتھے بار چیمپیئن بن گئی

اتوار 22 جنوری 2017 19:00

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ان پیٹرن الحاج تیمور افریدی نے جمرود میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیر ہ اسمائیل خان کرکٹ گراونڈ پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے فائنل میچ میں خیبر ایجنسی کی ٹیم نے ایف ار بنوں کے ٹیم کو دس وکٹوں سے ہرا کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرکے چوتھے بار چیمپیئن بن گئے جو ایک اعزار ہے ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں ڈیر ہ اسماعیل خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر مسعود اختر،خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر افریدی،خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ان پیٹرن الحاج تیمور افریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس ٹورنامنٹ میں فاٹا بھر سے دس رجسٹرڈ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔