محکمہ سماجی بہبود کے مختلف شعبہ جات کو منظم منصوبہ بندی سے چلانے کی ضرورت ہے‘ سکندر شیرپائو
اتوار 22 جنوری 2017 19:00
(جاری ہے)
اس موقع پر علاقے کے عوام ، سینئر صحافی رحیم الله یوسفزئی ، محکمہ سوشل ویلیفئر کے ڈائریکٹر ، شمع ویلفیئر آرگنائزیشن اور ’’ندا‘‘آرگنائزیشن یونین کونسل شموزئی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میںمعذورو ںکے لئے پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول تعمیر کئے جا رہے ہیں جس کے لئے آئندہ اے ڈی پی میں چالیس کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں جبکہ مردان سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو پہلے ہی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔
صوبائی وزیر نے کاٹلنگ شموزئی میں سپیشل ایجوکیشن سکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایت کی کہ علاقے کے عوام کے ساتھ رابطہ کرکے سکول کے شعبے کا تعین کیا جائے ۔ مذکورہ سنٹر کے حوالے سے صوبائی وزیر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ اسے مزید فعال بنانے ، اس کی طالبات کو سرکاری سطح پر رجسٹرڈ کرانے اور اس کی مصنوعات کو ملکی اور بیرونی ممالک کے مارکیٹوں تک رسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کریں ۔واضح رہے کہ مذکورہ سنٹر جاپانی سفارت خانے کی مدد سے قائم کیا گیا ہے جس میں دو شفٹوں کے دوران80خواتین کو سلائی اور کڑائی کی تربیت دی جائے گی جنہیں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ڈایزائننگ سکھایا جائے گا۔ صوبائی وزیرنے بابوزے سمال ڈیم کی تعمیر ‘بائزئے ایریگیشن سکیم کی بروقت تکمیل اور سنگائو سمال ڈیم کے سروے کی بھی منظوری دی ۔ انہو ںنے کہا کہ بابوزئے ڈیم کے لئے آئندہ مالی سال ایک ارب روپے مختلف کئے جائیں گے ۔تقریب سے سینئر صحافی رحیم الله یوسفزئی ، شمع ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زمین نواب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کیلئے ایک اوربڑا اعزاز
-
زین قریشی کومریم نوازسے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ عظمیٰ بخاری
-
قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے،امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے،حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا ..
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.