ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل ‘موبائل فون ‘ اور مویشی چرا لئے گئے

اتوار 22 جنوری 2017 19:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی‘ طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل ‘موبائل فون ‘ اور دو بھینسیں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات ساہیوال کے نواحی گائوں117/9-Lمیںہو ئی یہاں جلال دین کے گھر میں دن دیہاڑے 5 مسلح ملزمان ممتاز وغیرہ گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھرسے نقدی 1لاکھ40ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے دلاور اقبال کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے نقدی‘ طلائی زیورات اور گھریلو سامان ‘ مشن ہسپتال کے قریب حمزہ وغیرہ2ملزمان نے معشوق علی کی بلا نمبری موٹرسائیکل مالیتی63ہزارروپے ‘بیرون جنرل بس اسٹینڈ پر ثمینہ اور ثوبیہ وغیرہ سی3ملزمان نے موٹرسائیکل رکشہ سے خرم شہزاد کا موبائل فون ‘نقدی اور کپڑے وغیرہ مالیتی76ہزارروپے ‘97/9-Lمیں ذوالفقار وغیرہ دو ملزمان نے محمد اسلم کے دودھ کا پنیر اور چیز مالیتی11لاکھ روپے اور 84/5-Lمیں عرفان مسیح وغیرہ2ملزمان نے محمد کاشف کی 2بھینسیں مالیتی3لاکھ روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :