Live Updates

عمران خان سپریم کورٹ کے باہر عدالت لگانے کی بجائے کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں،سعید احمد خان منیس

اتوار 22 جنوری 2017 19:00

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) موجودہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان پانامہ لیگ جو کا جو بھی فیصلہ کرے وہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔ عمران خان سپریم کورٹ کے باہر عدالت لگانے کی بجائے کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں۔ اپنے حلقے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کا عزم کررکھا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایم این اے سعید احمد خان منیس نے منیس ہاوس میں صحافیوں اور حلقہ کے مختلف چکوک سے آئے ہوئے لوگوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں انجم بشیر احمد ،سید نو ید الحسن قطبی ،عزیز اللہ شا ہ ،قلزم بشیر احمد ،حا جی محمد شفیق ،محمد ما جد ،محمد قیصر اور را شد ریحا ن ما مل تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی حلقے میں ریکارد رترقیاتی کام کروائے ہیں ۔

جن میں بجلی اور گیس کی فراہمی ۔پختہ سڑکیں ،سولنگ ۔ٹف ٹائلز،نکاسی آب کے منصوبے شامل ہیں جبکہ سکولز ہائر سینکڈری سکولز کالجز کے قیام کے ساتھ ساتھ انکی اپ گریڈیشن اور ان اداروں میںعدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد کو روز گارفراہم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیس گروپ اپنے حلقہ کے عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتا ہے اور انکی خواہش ہے کہ عوام کے دیرنہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ افراد کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

سعید احمد خان منیس نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے آپ اور اپنے بچوں کو احتساب کے لیے ملک کی اعلی عدالت میں پیش کردیا ہے سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے مسلم لیگ کی حکومت اسے قبول کرے گی عمران خان اپنی یقینی شکست کے خوف سے راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے ملکی تعمیر و ترقی میں شامل ہوں ۔تاکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :