محکمہ زراعت کا 642ملین روپے کی لاگت سے 50ہزار ایکڑ قابل اصلاح اراضی کو کاشتکاری کے لیے موزوں بنانے کا منصوبہ

اتوار 22 جنوری 2017 19:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے 50ہزار ایکڑاراضی کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں اس وقت 3.88ملین ایکڑ رقبہ کاشتکاری کے لیے موزوں ہے ۔ اس کی اصلاح کر کے آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورت کے لیے قابل کاشت بنایاجا سکتا ہے لہٰذا محکمہ زراعت نے اس رقبہ کو قابل کاشت بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ سے نہ صرف زرعی رقبہ بڑھے گا بلکہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔ کسان پیکیج 2016-17کے تحت اس منصوبے کے لیے 642ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اورموجودہ مالی سال کے دوران 50ہزار ایکڑ بنجر زمین کی اصلاح کر کے اسے کاشتکاری کے لیے موزوں بنایا جائے گا۔ اس منصوبہ سے مستقبل میں 1.2بلین سے 1.5بلین روپے کا فائدہ حاصل ہو گااور کاشتکار ی کے لیے زرعی رقبے میں اضافہ ہو گاجس سے پنجاب کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔