مظلوم ،محکوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو لاہور سمیت ملک بھرمیں سیمینارز،ریلیاں ،کشمیر یکجہتی کانفرنسز منعقد کی جائینگی

اتوار 22 جنوری 2017 19:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام مظلوم اور محکوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو لاہور سمیت پورے ملک میں تقریبات ،سیمینارز،ریلیاں اور کشمیر یکجہتی کانفرنس منعقد کی جائیں گی ،جن سے سیاسی ،سماجی جماعتوں کے رہنماء قائدین خطاب کرینگے،اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت سابق وزیر اعظم وچیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کرینگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی سیمینار منعقد ہوگا جبکہ آزاد کشمیر میں کارواں کشمیر ریلی،کوئٹہ میں موٹر سائیکل کشمیر قافلہ ،پشاور کشمیر کنونشن اور کراچی میں کشمیر یکجہتی واک منعقد کی جائے گی۔طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے وادی کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے اور بدترین انسانی حقوق کی پامالی کی جاری ہے۔یوتھ فورم فار کشمیر نے 2017کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کا سال قرار دیا ہے اور ہم دنیا بھر کے ایوانوں میں کشمیر کی آواز پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :