باجوڑ پر یس کلب اورٹی یوجے باجوڑ یونٹ کے انتخابات مکمل

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)باجوڑ پر یس کلب اورٹی یوجے باجوڑ یونٹ کے انتخابات بر ائے سال 2017؁،ْ ؁ء مکمل۔ حسبان اللہ خان محمد سلیم باجوڑ پر یس کلب اورٹی یو جے کے صدرمنتخب۔ جبکہ حاجی حبیب اللہ ٹی یو جے اور پریس کلب دونوں کے مشترکہ چیئرمین منتخب ۔ دیگر عہدیداروں میں میاں سعید الر حمن ٹی یوجے اور مسعود خان پریس کلب کے جنر ل سیکرٹری منتخب۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ پر یس کلب اور ٹرائبل یونین آف جر نلسٹس کے انتخابات برائے سال2017؁،ْ؁ اتوار کے روزباجوڑ پریس کلب میں منعقد ہوئے ۔ اس موقع پرباجوڑ ایجنسی کے ٹی یوجے یونٹ اور باجوڑ پر یس کلب کیلئے کابینوں کا اعلان کیا گیا۔حاجی حبیب اللہ خان کومشترکہ چیئرمین۔ جبکہ حسبان اللہ خان اور محمد سلیم باجوڑ پر یس کلب اور ٹی یوجے کے صدر منتخب۔

(جاری ہے)

باجوڑ پریس کلب کے دیگر عہدیداروں میں فضل حکیم سینئر نائب صدر ۔حاجی نعیم اللہ خان نائب صدر ۔ مسعود خان جنرل سیکرٹری ۔ حسین احمد جوائنٹ سیکرٹری ۔عرفان اللہ جان ڈپٹی جنر ل سیکرٹری ۔ شاہد حبیب آفس سیکرٹری ۔ جبکہ ٹی یوجے کابینہ میں انوراللہ خان سینئر نائب صدر ۔ حاجی رحمت اللہ نائب صدر ۔ میاں سعید الرحمن جنرل سیکرٹری ۔ حمید اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ۔ اسرار الدین فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر نو منتخب صدور محمد سلیم خان اور حسبان اللہ خان نے کہا کہ صحافی برادی کے خد مت کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااورتمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر ینگے ۔ اُ نہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہوجائے ۔