محکمہ سماجی بہبود معاشرے کی ترقی اور مختلف طبقات کومعاشرے کے باعزت افراد بنانے میں اہم کردار ہے، معاشرے میں ثقافتی سرگرمیوں اور پرامن ماحول کے قیام کے لئے مذکورہ محکمے کو ایک فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام باالخصوص خواتین ، بچے ، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو باعزت زندگی میسر ہو سکے

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سوشل ویلفیئر و ایریگیشن سکندر حیات خان شیرپائو کی گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سوشل ویلفیئر و ایریگیشن سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود معاشرے کی ترقی اور مختلف طبقات کومعاشرے کے باعزت افراد بنانے میں اہم کردار ہے ضرور ت اس امر کی ہے کہ اس محکمے کے مختلف شعبہ جات کو منظم منصوبہ بندی اور خدمت کے جذبے سے سرشار طریقہ کا ر کے مطابق چلایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ثقافتی سرگرمیوں اور پرامن ماحول کے قیام کے لئے مذکورہ محکمے کو ایک فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام باالخصوص خواتین ، بچے ، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو باعزت زندگی میسر ہو سکے ۔ انہو ںنے ان خیالات کا اظہار کاٹلنگ ضلع مردان میں خواتین کی دستکاری تربیتی ادارے کا افتتاح کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقے کے عوام ، سینئر صحافی رحیم الله یوسفزئی ، محکمہ سوشل ویلیفئر کے ڈائریکٹر ، شمع ویلفیئر آرگنائزیشن اور ’’ندا‘‘آرگنائزیشن یونین کونسل شموزئی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میںمعذورو ںکے لئے پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول تعمیر کئے جا رہے ہیں جس کے لئے آئندہ اے ڈی پی میں چالیس کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں جبکہ مردان سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو پہلے ہی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر نے کاٹلنگ شموزئی میں سپیشل ایجوکیشن سکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایت کی کہ علاقے کے عوام کے ساتھ رابطہ کرکے سکول کے شعبے کا تعین کیا جائے ۔ مذکورہ سنٹر کے حوالے سے صوبائی وزیر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ اسے مزید فعال بنانے ، اس کے طالبات کو سرکاری سطح پر رجسٹرڈ کرانے اور اس کے مصنوعات کو ملکی اور بیرونی ممالک کے مارکیٹوں تک رسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کریں ۔

واضح رہے کہ مذکورہ سنٹر جاپانی سفارت خانے کی مدد سے قائم کیا گیا ہے جس میں دو شفٹوں کے دوران80خواتین کو سلائی اور کڑائی کی تربیت دی جائے گی جنہیں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ڈایزائننگ سکھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر بابوزے سمال ڈیم کی تعمیر بائزئے ایریگیشن سکیم کی بروقت تکمیل اور سنگائو سمال ڈیم کے سروے کے لئے بھی منظوری دی ۔ انہو ںنے کہا کہ بابوزئے ڈیم کے لئے آئندہ مالی سال ایک ارب روپے مختلف کئے جائیں گے ۔تقریب سے سینئر صحافی رحیم الله یوسفزئی ، شمع ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زمین نواب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :