شانگلہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ، یہاں کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ شانگلہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک کرپٹ ٹولہ اُن پر مسلط ہے اور وہ کرپٹ ٹولہ نہیں چاہتا کہ شانگلہ کے غریب عوام کو اُن کا حق اُن کی دہلیز پر ملے، خیبر پختونخوا حکومت صو بے کے تمام مالی وسائل عوام پر خرچ کی جا رہی ہے ، صو بے کی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کے جدید علاج کیلئے سات ارب روپے کی لاگت سے انصاف صحت کارڈ سکیم شروع کی گئی ہے

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شو کت علی یوسف زئی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شو کت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ، مگر یہاں کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ شانگلہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک کرپٹ ٹولہ اُن پر مسلط ہے اور وہ کرپٹ ٹولہ نہیں چاہتا کہ شانگلہ کے غریب عوام کو اُن کا حق اُن کی دہلیز پر ملے، خیبر پختونخوا حکومت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئر مین عمران خان کے وژن کے مطابق صو بے کے تمام مالی وسائل عوام پر خرچ کی جا رہی ہے ، صو بے کی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کے جدید علاج کیلئے سات ارب روپے کی لاگت سے انصاف صحت کارڈ سکیم شروع کی گئی ہے، تحریک انصاف نے ظلم و کرپشن کا خا تمہ کر دیا ہے ، کرپشن اور ظلم سے پاک معاشرے کی تشکیل ہمارا ہدف ہے ، شانگلہ کے عوام کی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئی جارہی ہے، پارٹی کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانیال میں ڈاکٹر بحر عالم (مرحوم) کے فاتحہ خوانی کے بعد اپنی رہائشگاہ بشام میں یوسفزئی ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے منتخب نمائندوں کی اولین ترجیح کرپشن،لوٹ کھسوٹ اورچوری چکاری ہیں اس لئے عدالتوں سے حکم امتناعی لیکر ترقیاتی کام روک رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے دیگر پسماندہ اضلاع کی طرح ضلع شانگلہ کی پسماند گی ختم کرنے کا تہیہ کرلیا اور شانگلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کئے تو یہاں کے منتخب نمائندوں کو شانگلہ یاد آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ ٹولہ اب عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتا،کیونکہ ان لوگوں نے شانگلہ کو لوٹا ہے اور یہاں کے غیور عوام 2018 کے الیکشن میں ان کو لوٹیں گے ،انہوں نے کہا کہ مخالفین کو شانگلہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام اس لئے نظر نہیں آرہے کہ اُنہوں نے تعصب کے عینک پہن رکھے ہیںاُن کے پاس وقت کہاں ہے کہ وہ آکرضلع شانگلہ میں جاری ترقیاتی کام دیکھ لیں ۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ تحریک انصاف نے آپ کو ضلع شانگلہ کی یاد تو دلا دیں، انہوںنے کہا کہ عوام ضلع شانگلہ سے کرپشن ختم کرنے میں صوبائی حکومت کی مدد کریں ، جب تک عوام کرپٹ لوگوں کی نشادہی نہیں کرے گی کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام اب بیدار ہو چکی ہے اورآئندہ انتخابات میں حقیقی عوامی خدمتگار نمائندوں کا انتخا ب کریں گی، انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں جتنے بھی تر قیاتی کام ہو ئے ہیں اور جو ہو رہے ہیں وہ شانگلہ کے عوام پر کو ئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ میں پی کے 2کا ممبر ہوں مگر اس کے باوجود شانگلہ میں اربوں روپے کی ترقیاتی کا موں کا جال بچھا یا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام گزشتہ ادوار میں اپنے منتخب نمائندوں کا اصل روپ دیکھ چکے ہیں، اب مزید اُن کے بہکاوے میں نہیں آئیںگے۔

متعلقہ عنوان :