محکمہ اطلاعات حکومتی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیساتھ ساتھ میڈیا اور صحافی کارکنوں کی بہبود کیلئے کام کررہا ہے، صوبائی حکومت متعدد شعبوں میں مثالی اصلاحات کررہی ہے جس کے ثمرات سے معاشرے کے تمام افراد مستفید ہوں گے

ڈائریکٹر اطلاعات خیبرپختونخوا سید امیر شاہ کی ڈیرہ پریس کلب کے وفد سے گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ڈائریکٹر اطلاعات خیبرپختونخوا سید امیر شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات حکومتی پالیسئوں کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ میڈیا اور صحافی کارکنوں کی بہبود کے لیئے کام کررہا ہے، صوبائی حکومت متعدد شعبوں میں مثالی اصلاحات کررہی ہے جس کے ثمرات سے معاشرے کے تمام افراد مستفید ہوں گے۔

وہ اتوار کو ڈیرہ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، پریس کلب کے سابق صدر محمد یا سین قریشی اور سینئر نائب صدر محمد فضل الرحمان نے انہیں محکمہ اطلاعات خیبرپختونخواہ کا بطور ڈائریکٹر چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، سید امیر حسین شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں اخبارات کے اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیئے صوبائی محکمہ جات کو تحریری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس ضمن میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کی واضح ہدایات ہیں کہ اخبارات کو اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں صحافیوں کے علاج معالجہ کے لیئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے زریعے بیمار صحافیوں کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں مذید اصلاحات کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے تاکہ کارکن صحافیوں کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی تنقید کو کھلے دل کے ساتھ قبول کرتی ہے، مثبت تنقید ایک صحافی کی پیشہ وارانہ تربیت کی عکاسی کرتی ہے جس سے معاملات کو درست انداز سے چلانے میں حکومتی اداروں کو راہنمائی ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ارکن صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ اور سدباب کے لیئے حکومتی پالیسی کے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی کام کررہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے صحافیوں کے بارے میں یکساں پالیسی مرتب کی گئی ہے اور کسی بھی ضلع کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی بلکہ اضلاع میں کام کرنے والے صحافیوں کو بھی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسما عی خان کے صحافیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید امیر حسین شاہ نے ماضی میں دھرتی کا فرزند ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ اطلاعات ڈیرہ میں اپنی تعیناتی کے دوران جس مثالی انداز سے کام کیا اسی طرح وہ بطور ڈائریکٹر اطلاعات بھی اپنی قابلیت کی بنیاد پر ڈیرہ اسما عیل خان کا نام روشن کریں گے اور ان کی تعیناتی کے فیصلے کو ڈیرہ اسما عیل خان کی صحافتی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

متعلقہ عنوان :