صفائی ستھرائی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، کمشنر بلدیہ غربی

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے وملبے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی موجودگی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی سو فیصد حاضری کو بھی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :