صوبائی محتسب اعلی کے ہدایت پرکے ایم سی ملازمین کو پنشن اور بقایاجات کی ادئیگی کردی گئی

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوہدایت کی کہ وہ راج ولی اور دیگر 3 ملازمین کی پینشن اور بقایا جات کی فوری ادائیگی کرے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم راج ولی نے دو سال سے پینشن کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کو شکایت درج کرائی تھی۔صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور پر پینشن کی رقم کی تمام واجبات کے ساتھ ادائیگی کر دی۔