جامعہ کراچی کے بزنس اسکول کا داخلہ فارم جمع کرانے میں 25 جنوری تک توسیع

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام جن میں چارسالہ بی بی اے اور ای ایم بی اے (ویک اینڈڈھائی سالہ پروگرام)پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میںتین دن کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے 1000 روپے کے ساتھ25 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔فارم یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ اور یوبی ایل مین کیمپس برانج جامعہ کراچی کے علاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی سی ہائوس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :