جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ نے 11 واں یوم تاسیس منایا

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ نے 11 واں یوم تاسیس منایا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ ہذاکے بانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ یوم تاسیس کا کیک کاٹااور انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کے لئے بھی دعاکی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نے انسٹی ٹیوٹ کے محققین کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ 2007 ء سے اب تک انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے 100 سے زائد ریسرچ آرٹیکل اور پانچ بین الاقوامی کتابیں شائع ہوئیں جبکہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ سے 12 طلبہ نے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔

انہوں نے اساتذہ کو جامعہ کراچی اور پاکستان کے سائنسی شعبہ میں اپنی گراں قدر خدمات جاری رکھنے پرو زوردیا۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل نے پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :