صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال کا دو روزہ فمیلی میلہ 28 جنوری کو ہوگا

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) شہریوں میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال کے تحت دو روزہ فمیلی میلہ 28 جنوری سے شرروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیملی میلے میں طب کے شعبے سے وابستہ معروف کمپنیاں بھی شرکت کر یں گی جو اپنی مصنوعات خصوصی رعایت کیساتھ متعارف کرائیں گی۔