کئی دنوں سے گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے ، مرکزی فنانس سیکرٹری بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیراحمد شاہوانی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا گیا کہ سریاب بالخصوص کچی بیگ کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے اس شدید سردی میں گیس پریشر میں کی وجہ سے عوام پریشانی سے دوچار ہے کوئٹہ جو اس وقت شدید برفباری کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہونے کے باوجود گیس اعلیٰ حکام سے کئی باراس متعلق ان کو آگاہی دینا لیکن اس کے باوجود مسلسل کئی دنوں سے گھروں کے چولہے جلنے سے بھی قاصر ہے انہوں نے کہا کہ سریاب ، کیچی بیگ پہلے بھی انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعداب گیس بھی نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سریاب دارالحکومت کا حصہ ہے لیکن ہر دور میں اسے دانستہ طور پر نظرانداز کیا جا تا ہے پہلے انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہو نے کے ساتھ ساتھ سریاب آبادی کا بڑا حصہ مختلف سماجی مسائلوں کا سامنا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر گیس حکام سریاب کے غیور کے عوام کو ان سنگین گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس جو بلوچستان سے نکلتی ہے اور آج بھی بلوچستان کے بیشتر علاقے میں سہولت میسر نہیں ہے ابھی چند اضلاع میں گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے تو وہاں پر بھی گیس پریشر میں کمی کے شکایات ہر روز سامنے آرہے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں یہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے ہونا تا یہ چا ہئے تھا کہ قدرتی جو بلوچستان کا وسائل ہے فوری بلوچستان فراہم کی جاتی لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ چند اضلاع کو جو گیس فراہم کی گئی اس میں بھی عوام کو گیس فراہمی کو یقینی نہیں بنا یا جاتا انہوں نے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ فوری طور پر سریاب، کوئٹہ میں گیس کی کمی اور پریشر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام اس شدید سردی میں مشکلا ت کا سامنا نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :