الخدمت کراچی کی منیجنگ کمیٹی کے سالانہ اجلاس کا انعقاد ، کراچی میں مزید 9نئے منصوبوںکی منظوری دے دی گئی

چیف ایگزیگیٹو الخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر نے کمیٹی ممبران کو الخدمت کراچی کی سالانہ گارکردگی رپوٹ پیش کی

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) الخدمت کراچی کے تحت مرکزی آفس میں منیجنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں منیجنگ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر واسع شاکر ، چیف ایگزیگیٹو الخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر،ڈپٹی چیف ایگزیگیٹو ڈاکٹر اظہر چغتائی ،جنرل منیجر الخدمت کراچی راشد قریشی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امرء الخدمت کراچی کے تمام شعبہ جات کے پروگرام کنٹرولرز و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں قدرتی آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالتِ یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات پروگرام سمیت ریسورس اینڈ موبلائزیشن ، میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ، ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ ، فنانس اینڈ اکاؤنٹ اور والنٹئیرز مینجمنٹ پروگرام کی سال 2016کی رپورٹ جائزہ لیا گیا اور 2017 کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ٍ چیف ایگزیگیٹو الخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر نے کمیٹی ممبران کو الخدمت کراچی کی مجموعی سالانہ گارکردگی رپوٹ پیش کی ۔

کمیٹی نے الخدمت کراچی کے تحت مزید 9نئے منصوبوں کی بھی منظوری دی جس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی نگہداشت کے لئے تعمیر ہونے والے آغوش سینٹر کے دوسرے فیزکی تعمیر ،ڈیفینس میں جدید میڈیکل سینٹر کی تعمیر ،شاہ فیصل کالونی میں ہسپتال کی تعمیر ،ناظم آباد میں ڈائیگنوسٹک انسیٹیوٹ کی تعمیر ،گلشن اقبال میں میڈیکل سینٹر کی تعمیر ،5نئی میت بسوں کی خریداری ،الخدمت ہسپتال ناظم آباد میں 25بستروںکا اضافہ ،مزید 10نئے ہیلپ سینٹر کا ااغاز اورصاف پانی کے مزید 10نئے منصوبے شامل ہیں ۔شرکاء نے الخدمت کراچی کی مجموعی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے منظور شدہ منصوبوں پر جلد کا شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :