چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی کا پی ڈبلیوآرگرڈاسٹیشن کادورہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے پی ڈبلیوآرگرڈاسٹیشن کادورہ کیا۔چیف لیسکونے اپنے دورہ کے دوران پی ڈبلیوآرگرڈاسٹیشن پربس بارکی اًپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموںکاجائزہ لیا۔لیسکوچیف کاکہناتھاکہ موسم گرمامیں ٹرپنگ سے بچنے کے لیے مذکورہ گرڈاسٹیشن کی بس بارکی اًپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بس بارکی اًپ گریڈیشن سے ڈیوس روڈ،ریلوے کالونیوںاوران سے ملحقہ علاقوںمیں ٹرپنگ کے واقعات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ سنی ویو،میکلوڈروڈاورقرطبہ گرڈاسٹیشنوںکے صارفین کوبھی ریلیف ملے گا۔لیسکوچیف نے اًن تھک محنت کے ساتھ بس بارکی اًپ گریڈیشن جیسے اہم کام کودس گھنٹوںمیں مکمل کرنے پرلیسکوکے لائن سٹاف کوشاباش دی اورکہاکہ سسٹم کو اًپ گریڈ کرنے میںلائن سٹاف کا کرداربہت اہم ہے۔لیسکوچیف نے کام کرنے والے ملازمین کوپانچ ہزارروپے نقدانعام سے بھی نوازا۔لیسکوچیف نے کہا کے صارفین کومستقبل میںبہترپاورسپلائی کی خاطرتمام صلاحیتوںکوبروئے کارلایاجارہاہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ مذکورہ کام کے باعث صارفین کوبجلی بندش کاسامناکرناپڑالیسکواُس پرمعذرت خواہ ہے۔