مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘زمرد یاسمین

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کا قصور میں جلسہ ناکام ہوگیا ہے ،قصور میں عمران خان نے پرانی تقریر کی،مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، مسلم لیگ ن نے میرٹ کی بالادستی کے لئے دن رات کا م کیا ہے ۔اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے کہاکہ اگر نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ کسی بھی منزل کے حصول کیلئے کام کیا جائے تو کوئی پہاڑ یا سمندر بھی راستے میں حائل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور ملک تیز رفتاری سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، برق رفتاری سے تکمیل اور معیار پنجاب حکومت کی پہچان بن چکا ہے۔ کفایت شعاری کی پالیسی اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے معاشرتی فرض سے نبردآزما ہونے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیئے اور کرپشن و بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تمام طبقات کو حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :