Live Updates

قصور جلسے میں عوام کے سمندر نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں‘اعجاز چوہدری

نواز شریف نے بیرون ملک کمپنیوں کی ملکیت کا دفاع کرنے کیلئے اپنے تنخوا ہ دار درباریوں کوجھوٹ بولنے کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصا ف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہقصور کی عوام نے پانامہ چور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے جلسے میں عوام کے سمندر نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے پانامہ چوروں پر بجلی بن کر گر رہے ہیں۔

گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ چوروں کی آنکھیں کھل جانی چائیے کہ عوام ان کا احتساب چاہتی ہے۔ نواز شریف کی سیاسی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے اور وہ پانامہ کے بھنو ر میں پھنس چکی ہے اس کے درباری اسے ڈوبنے سے نہیں بچا سکیں گے۔ نواز شریف نے بیرون ملک کمپنیوں کی ملکیت کا دفاع کرنے کے لئے اپنے تنخوا ہ دار درباریوں کوجھوٹ بولنے کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے حقوق اور ان کا تحفظ ن لیگ کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہدکر رہی ہے ہم ملک و قوم کی بدحالی کے ذمہ داروں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ ن لیگ اورشریف برادران ملک میں کرپشن کے فروغ کے ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہر طبقہ عمران خان کے ساتھ ہے، قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنیوالے حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ، نیا پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ تحر یک انصاف نے ملک میں پانامہ لیکس کے کر پشن سیکنڈلز کو جس طر ح پوری قوم کے سامنے بے نقاب اور زندہ رکھا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :