عمرا ن کی سیاسی تربیت ہونے والی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں یہ وقت قوم میں انتشار کا نہیں‘پرویز ملک

ملکی سالمیت و خود مختاری کیخلاف کسی بھی جارحیت کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘رکن اسمبلی

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن اسمبلی محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کی سیاسی تربیت ہونے والی ہے،ان کی سیاست سے دشمن کے ایجنڈے کی بو آ رہی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں جبکہ یہ وقت قوم میں انتشار پیدا کرنے کا نہیں بلکہ متحد کرنے کا ہے،بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی اپنی کھوٹی ہو چکی ہے ،قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے،اسلام آباد بند کرنے کی سازش کے پیچھے دراصل ملک کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف تھاانہیں یہ خوف تھا کہ اگر عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے پوری آب و تاب کے ساتھ کام شروع کرچکے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے گا وہ جمہوریت کا حصہ ہیں ان کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :