غریب مسیحی برادری سے ان کی روزی روٹی بھی چھینی جارہی ہے اب ترکی سے عملہ صفائی منگوایا جارہاہے ‘جے سالک

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود مسیحی برادری میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کے ذریعے چنائوکرکے اپنی مرضی کے افرادکونوازرہی ہے یہ جمہوری طریقہ نہیں‘سابق وفاقی وزیر بہبود آبادی

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر بہبودآبادی جے سالک نے کہاہے کہ جب تک ملک سے کرپشن اورلوٹ مار ختم نہیںہوتی ملک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیںکرسکتا حکمران بتائیں کہ انہوںنے وطن عزیزکی کیاخدمت کی ،کوئی ایک دیانتدارلیڈر دکھادیں جس نے کرپشن نہ کی ہواور ملک کی بقاء اوراستحکام کی خاطر اپنا مثبت کرداراداکیاہویادرکھوجب تک ہم تعصب سے بالاتر ہوکر ملک کی حقیقی خدمت نہیںکریںگے ،ہم لیڈرکہلانے کے حق دارنہیں۔

انہوںنے مسیحی کمیونٹی کے رہنما پرویزعزیز ،منیرشاہد، دائودبھٹی اور اشفاق مسیح کی جانب سے دی گئی۔ دعوت پر ایف جی اے کالونی میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلم حکمران حضرت عمرفاروق ؓ نے اپنے دورحکومت میں فرمایاتھاکہ اگردریائے دجلہ کے کنارے ایک کتابھی بھوکامرگیا تو قیامت کے روزمجھ سے پوچھاجائے گا ۔

(جاری ہے)

خلفاء راشدین ؓ کے ادوار ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہیں اورتمام اقوام عالم ان کے حسن سلوک کے معترف ہیں لیکن افسوس اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمران ملک کودونوںہاتھوںسے لوٹ رہے ہیںلوگ بے روزگاری مہنگائی اورغربت کے باعث خودکشیاںکررہے ہیںروزانہ کتنے لوگ بھوکے مررہے ہیں کاش ہمارے حکمران ملک کی صحیح معنوںمیں خدمت کرتے تو آج ملک کے حالات بہت بہترہوتے انہوںنے قائداعظم اور علامہ اقبال ؒکے افکارپر روشنی ڈالی اورکہاکہ اگرہم ان کے فرمودات پرعمل پیراہوجائیںتو ملک کی قسمت سنور سکتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ تبدیلی کاسال ہے سی پیک کافیصلہ بھی جلدمتوقع ہے لوگوسن لوجب کوئی لیڈروو ٹ مانگنے آئے تو دیکھو کہ وہ کرپشن سے پا ک ہے اورکتناایماندارہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کشمیرکی آزادی کیلئے 12سال تک بوری کالباس پہنے رکھا اوربوسنیاکے مسلمانوںپرظلم کیخلاف دوسال تک آہنی پنجرے میں قیدہوکر احتجاج جار ی رکھامارشل لاء کے خلاف آوازبلندکرنے پر جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔

انہوںنے کہاکہ غریب مسیحی برادری سے ان کی روزی روٹی بھی چھینی جارہی ہے اب ترکی سے عملہ صفائی منگوایا جارہاہے جوشہروںکی صفائی کرے گااوربیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود مسیحی برادری میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کے ذریعے چنائوکرکے اپنی مرضی کے افرادکونوازرہی ہے یہ جمہوری طریقہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کومعرض وجودمیںآئے 69سال بیت گے لیکن افسوس جس مقصدکیلئے بے شمار قربانیاںدی گئیں خون کے دریابہائے گئے لیکن افسوس وہ مقصد پورانہیںہوسکا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیاکاخوبصورت ترین خطہ ہے ہمیںپاکستان سے پیارہے خداوند پاکستان کو ہمیشہ شادوآبادرکھے ۔