صوبائی حکومت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جدید لینگویجز لیب کے منصوبے کا جلد اعلان کرے گی

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی حکومت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جدید لینگویجز لیب کے منصوبے کا جلد اعلان کرے گی،لاہور لینگویج لیب گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے بعد دیگر شہروں میں بھی انشاء اللہ جلد جدید لینگویجز لیب کے قیام کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں، صوبائی سیکرٹری انڈسٹری، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر محمد مجتبیٰ نے پنجاب سکلز اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد امیر خان خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عمر دراز بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیق سمیت دیگر ماتحت اداروں کے سربراہان کے اجلاس میں بتایا کہ 20 لاکھ افراد کو روزگار کی فراہمی کا منصوبہ اپنے وقت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ 28 محکموں سکلز اور نون سکلز تربیت کے حوالے سے اقدامات مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ سات محکموں میں نون سکلز ٹریننگ کے منصوبے سمیت دیگر 15 محکموں میں سکلز ٹریننگ کیلئے بلڈنگ، ریسورس اور دستیاب سہولیات کی شیئرنگ کے فارمولے کے تحت انتظامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب صرف ڈپلومے نہیں بلکہ ان کے ساتھ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، سیکرٹری انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر محمد مجتبیٰ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے شفاف اور بہترین ماحول کیلئے صنعت کاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں بتایا کہ صوبائی حکومت معاشی اور صنعتی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :