بنوں،تنظیم الا عوان یوتھ ونگ کی کابینہ تشکیل

رفیع اللہ الاعوان صدر ، نظیر زمان جنرل سیکرٹری منتخب، عہدیداروں نے حلف اُ ٹھا لیا

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تنظیم الا عوان یوتھ ونگ کی کابینہ تشکیل دے دی گئی رفیع اللہ الاعوان صدر جبکہ نظیر زمان جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے عہدیداروں نے حلف اُ ٹھا لیا گذشتہ روز تنظیم الا عوان بنوں کے زیر اہتمام یوتھ ونگ کا اجلاس زیر صدارت مولانا شمس الد ین اعوان منعقد ہوا اجلاس سے تنظیم الا عوان کے صدر مقبول زمان حیدر اعوان ،مولانا شمس الدین اعوان ،عابد گل اعوان ،محمد اقبال اعوان ،خلیل الرحمن اعوان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعوان برادری کا تنظیم قومی اور بین القوامی سطح پر فعال تنظیم ہے لیکن بنوں گذشتہ 30سال سے تنظیم کمزوری کا شکار ہو گیا تھا اب ایک بار پھر مذکورہ تنظیم کو فعال بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اعوان برادری کی یوتھ ونگ تنظیم نو کا مقصد جوانوں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ یہ اپنی برادری سمیت دیگر اقوام اور قبیلوں کے جوانوں میں شعور اجا گر کرکے معاشرے کا کار آمد شہری بنائے اور عوام کی خدمت کا جذبہ سر شار کرنے کیلئے کوشش کرے انہوں نے کہا کہ ان نوجوان معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ہمیں ان سے بہت سارے توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اپنی برادری کے ساتھ ساتھ تمام برادریوں کے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اس موقع پر تنظیم الا عوان یوتھ ونگ کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق حیات اللہ اعوان چیئرمین ،رفیع اللہ اعوان صدر ،حکمت اللہ اعوان سینئر نائب صدر ،امجد زمان اعوان نائب صدر اول ،امین اللہ اعوان نائب صدر دوم ،سردار علی اعوان نائب صدر سوم ،نافد اعوان نائب صدر سوم ،نظیر زمان اعوان جنرل سیکرٹری ،نعیم خان اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،کاشف اعوان فنانس سیکرٹری ،عبدالحق اعوان ڈپٹی فنانس سیکرٹری ،قمر علی اعوان جوائنٹ سیکرٹری ،ناصر اعوان ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ،عامر خان اعوان انفارمیشن سیکرٹری ،جلال اعوان ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ،محمد عمران اعوان آفس سیکرٹری ،صدام اللہ اعوان ڈپٹی آفس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے اور تنظیم الاعوان کے صدر مقبول زمان حیدر اعوان نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا ۔

متعلقہ عنوان :