بنوں جدید رہائشی منصوبہ ٹائون شپ آثار قدیمہ میں تبدیل

رہائشیوں کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) بنوں جدید رہائشی منصوبہ ٹائون شپ آثار قدیمہ میں تبدیل ہو گیا رہائشی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث گھروں کو اونے پونے داموں فروخت کرکے جانے لگے رہائشیوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بنوں ٹائون شپ کے کے سیاسی و سماجی شخصیت اور سول سوسائٹی کے رہنماء فضل سبحان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں سمیت شمالی و جنوبی وزیر ستان اور ملحقہ جنوبی علاقوں کے لوگوں نے بنوں ٹائون شپ میں مہنگے داموں گھروں کیلئے اراضی خرید کر رہائش پذیر ہوئے تاکہ ان کے بچوں کو تمام سہولیات سے آراستہ ،ترقی یافتہ اور خوشگوار ماحول میسر ہو لیکن یہاں پر اس جدید رہائشی منصوبے میں رہائشیوں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہے ٹائون شپ کی تمام سڑکوں کناروں پر گندگی کے ڈھیر پڑھے ہیں صفائی کا کوئی انتظام نہیں سیوریج سسٹم انتہائی خراب ہے رہائشی بجلی ،سٹریٹ لائٹس ،تفریحی مقامات ،قدرتی گیس کی سہولیات سے محروم ہیں اور یہ منصوبہ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب رہائشی اپنے گھروں کو اونے پونے داموں فروخت کرکے دیگر علاقہ جات کو منتقل ہو رہے ہیں جو کہ بنوں ڈیویلپمنٹ آتھارٹی کی غفلت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پر انتظامیہ کی غفلت کو نوٹس لے کر رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرے

متعلقہ عنوان :