ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنز کی غیر اعلانیہ بندش ‘ سی این جی مالکان سراپا احتجاج

مالکان کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنوں کی غیر اعلانیہ بندش ‘ سی این جی مالکان سراپا احتجاج ‘ تمام مالکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کررہے ہیں۔ بندش کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب بھر 17 ہزار ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی این جی سٹیشنوں کے مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گزشتہ بیس دنوں سے بند سی این جی اسٹیشن فی الفور کھولے جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ بیس روز سے جاری غیر اعلانیہ سی این جی اسٹیشن کے مالکان اور ملازمین سخت تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ حکومت کیجانب سے تاحال سی این جی اسٹیشن کھولنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے جس پر تمام مالکان نے فی الفور سی این جی سٹیشن کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔(عابد شاہ/شیخ منظور)