آسٹریلیا ،کار ہجوم پر چڑھانے کے واقعہ میں زخمی تین ماہ کا بچہ بھی دم توڑ گیا،

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میں کار کو ہجوم پر چڑھانے کے واقعہ میں تین ماہ کا شیرخوار بچہ بھی دم توڑ گیا ہے جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور چار افراد موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔26سالہ نوجوان نے جمعہ کو ملبورن میں ایک مصروف شاپنگ سنٹر میں اپنی کار پیدل چلنے والوں میں چھسا دی اور کئی افراد کو مار دیا جس سے جاں بچانے کیلئے دیگر بھاگنے لگے۔

وکٹورین پولیس نے کہا کہ شیرخوار بچہ اتوار کی شام ہسپتال میں دم توڑ گیا۔چار دیگر ہلاک ہونے والوں میں10سالہ لڑکی،25 اور33سال کے دو مرد اور ایک 32سالہ خاتون شامل ہے۔ہسپتال میں37افراد کا علاج معالجہ ہورہا ہے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔مبینہ ڈرائیور کو پولیس نے بازو میں فائر مارا ہے اور وہ ہسپتال میں پولیس کی نگرانی میں ہیں اور تفتیش کاروں نے ان کی تفتیش کرنی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے کام سے شرمندہ ہیں۔انہوں نے کمرشل براڈ کاسٹر چینل کو بتایا ہے کہ مجھے انتہائی شرمندگی اور افسوس ہورہا ہے،میں نہیں چاہتی کہ میں پہچانی جاؤں کہ میں ماں ہوں،انہوں نے کہا کہ جہنم میں جائے اور جہنم میں مرے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے جمعہ کی صبح اپنے بھائی کو چھرا گھونپا تھا اور اس کا نام پولیس نے ابھی نہیں بتایا۔

پولیس نے شہر میں داخلے سے قبل کارکو روکنے کی کوشش کی تھی اور وہ ملبورن ٹرین سیشن کے اردگرد کار کو منڈلا رہا تھا۔وکٹورین پولیس چیف کمشنر ابراہام آشٹن کا کہنا ہے کہ واقعہ کا دہشتگردی سے تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی خاندانی تاریخ میں تشدد نمایاں ہے اس کے علاوہ ان کے ذہنی صحت اور منشیات سے متعلق ایشوز بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :