ٹرمپ کا برسراقتدار آنا دنیاکیلئے مشکلات کا دور ہے،جرمن وزیر خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جرمن وزیرخارجہ نے گزشتہ روز امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہونے کے بعد دنیا کیلئے مشکلات کا دور قرار دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے ساتھ ہی بیسویں صدی کو واقعی لے جایا گیا ہے،یہ بات فرینک والٹر سٹین میئر نے اخبار بائلڈام سسن تاک میں اپنے تبصرے میں کہی ہے۔60 سالہ سٹیئن میئر حالیہ مہینوں میں جرمن حکومت کی جانب سے ٹرمپ کا شدید ناقد رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نومبر میں ٹرمپ کے انتخاب کے بعد خبردار کیا تھا کہ تعلقات مزید مشکل ہوجائیں گے۔ اتوار کو اپنے آرٹیکل میں سٹین میئر نے خبردار کیا کہ دنیا ابتلاء کے دور کی طرف جارہی ہے۔ تازہ عالمی انتشار میں یہ مزید آگے جا ئے گی اور بہت کچھ خطرات سے دوچار ہے۔ تاہم سٹین میئر نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ڈائیلاگ کرے گی اور ہماری پوزیشن اور اقدار اور مفادات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں واشنگٹن میں ایسے ثالث کار مل جائیں گے جو یہ سمجھتے ہیں کہ بڑے ممالک کو بھی پارٹنرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :