لبنان،فورسز نے ممکنہ خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)لبنان کے فوجیوں نے گزشتہ رات دارالحکومت بیروت کے قریبی علاقے کی ایک مصروف ترین اور پرہجوم کیفے سے ممکنہ خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے، غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات سیکورٹی ذرائع نے بتائی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مغربی بیروت کے علاقے حمرا میں خودکش جیکٹ پہنے ہوئے ایک شخص کو کافی شاپ میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

معیاری وقت کے مطابق2100 پر جب یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تو اس وقت تو پرہجوم علاقے میں واقع کیفے میں بہت سارے لوگ جمع تھے جو کہ ہر اختتام ہفتہ کی شام جمع ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اس شخص کا پیچھا کر رہے تھے جو کہ حالیہ ہفتوں میں قریبی علاقوں میں پیدل گھوما پھرا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسے پوچھ گچھ سے قبل ایک قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔