پاپوا نیوگنی میں 7.9 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی گئی

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاپوا نیوگنی میں اتوار کو7.9درجے شدت کا زلزلہ آیا لیکن بحرالکاہلی جزیرے اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے جاری کئی سونامی کی ابتدائی وارننگ جاری کرنے کے بعد میں منسوخ کردی گئی۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر3:30بجے پانگونا کے مغرب میں40کلومیٹر(25میل) دور پاپوا نیوگنی کے بوگینوویلے جزیرے میں آیا جس کی گہرائی 153کلومیٹر تھی،یہ بات امریکی ارضیاتی سروے نے بتائی۔

(جاری ہے)

ابتدائی اندازے کے مطابق بوگینویلے میں کچھ ہلکے نقصان ہونے کا امکان موجود ہے۔زلزلے کی شدت ابتدائی80 سے کم کرکے 7.9درجے بتائی گئی ہے۔‘بحرالکاہلی سونامی انتباہی مرکز نے کہا ہے کہ پی این جی کے علاقوں اور سلیمان کے جزیروں میں0.3تا ایک میٹر(ایک تا تین فٹ) اونچے سیلابی لہروں کا امکان ہے۔مرکز نے ایک گھنٹہ بعد ایک اور انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ خطرہ اب گزر چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نقصان ہونے کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :