پارلیمنٹ میںپگڑی اور داڑھی کی موجودگی غیر اسلامی قانون سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکائوٹ ہے ، اکرم خان درانی

ْملک میں جب تک علماء کرام سیاست میں موجود ہونگے دشمنوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں جمعیت علماء اسلام مغربی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں کو کیفر کردا تک پہنچائے گی جمعیت کی صد سالہ تقریبات میں لاکھوں افرادکی شرکت سے ملکی سیاست کا رخ تبدیل کرینگے،اجلاس سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میںپگڑی اور داڑھی کی موجودگی غیر اسلامی قانون سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکائوٹ ہے ،ملک میں جب تک علماء کرام سیاست میں موجود ہونگے اس وقت تک دشمنوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں ،جمعیت علماء اسلام مغربی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں کو کیفر کردا تک پہنچائے گی، جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریبات میں لاکھوں افرادکی شرکت سے ملکی سیاست کا رخ تبدیل کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی ،ملک نیاز علی خان میرا خیل ،ضلع ناظم بنوں عرفان درانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان بھی موجود تھے ایم پی اے اعظم خان درانی نے وفاقی وزیر کو صد سالہ تقریبات کیلئے بنوں کے چاروں صوبائی اور ایک قومی حلقے میں دوروں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات سے ثابت کرینگے کہ جمعیت ہی ملک کی سب سے بڑی مضبوط دینی اور سیاسی قوت ہے جو مغربی قوتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تیاریوں میں دل وجان سے حصہ لیکر جمعیت اجتماع کیلئے دن رات ایک کردیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے بھی عالمی سازش کا حصہ تھے جس کو علماء نے ناکام بنادیا عالمی طاقتیں پی ٹی آئی کی روپ میں ملک کے اندر سازشوں میں مصروف ہے جسکو ناکام بنانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر علماء دراھی اور پگڑی والوں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ہونے والا عالمی اجتماع ملکی سیاست کو نیا رخ دیگااور نام نہاد سیاستدنوں کو اپنی حیثیت کااندازہ ہوجائیگاانہوں نے کہا کہ جے یوآئی عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ڈھال بنا ہے جس سے مغربیت کا پر چار کرنے والے جمعیت کی مقبولیت سے خائف ہے ۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :