پشاور، پنجاب پولیس کاخواتین کی فحش فلمیں تیار اور فروخت کرنے والوںکیخلاف کاروائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پنجاب پولیس نے خواتین کی فحش فلمیں تیار کرنے اور اسے صوبے میں فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس سے رابطہ کیا ہے لاہور پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور میں دو خواتین سمیت نو نوجوانوں کو گروہ گرفتار کیا ہے یہ گروہ خواتین ، لڑکوں کے فحش فلمیں بنا کر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور افغانستان سپلائی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں پشاور سمیت صوبے کے بعض اضلاع سے تعلق رکھنے والے افرادبھی شامل ہیں۔جو کہ اس گروہ کے ساتھی ہے ۔لہذا اس گروہ سے ہونے والی تحقیقات میں ان افرادکی نشاندہی کی گئی ہے ۔جس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے گھناونے گروہ میں ملوث افراد کے تمام تر تفصیلات وغیرہ ارسال کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :