فاٹا کو صوبائی اسمبلی کاحصہ بنانے اور 2018کے انتخابات کے لئے حلقہ بندیوںکاکام مردم شماری کے بعد قبائلی علاقہ جات میںکیا جائے گا

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) فاٹا کو صوبائی اسمبلی کاحصہ بنانے اور 2018کے انتخابات کے لئے حلقہ بندیوںکاکام مردم شماری کے بعد قبائلی علاقہ جات میںکیا جائے گا۔ خیبر، مہمند ، باجوڑ ، اورکزئی ،شمالی و جنوبی وزیرستان ، کرم ایجنسی میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کوتقسیم کرنے کے لئے اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ قبائلی علاقہ جات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں نے ہوم ورک شروع کردیا ہے جبکہ وفاق نے فاٹا اصلاحات کے تحت قبائلی علاقوں میں 2018میں صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات کرانے پر رضا مند ہو گئی ہے اور آئندہ انتخابات میں فاٹا سے پانچ سے تیس تک صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پرالیکشن کا انعقاد ہوگا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 2018کے انتخابات میں فاٹا میں صوبائی اسمبلیوںکے انتخاب کا سلسلہ ہو گاتاہم فاٹامیں حلقہ بندیوں کا کامردم شماری کے بعد کیاجائے گا جبکہ فاٹا میںرواں سال کے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔