اقوام امن مشن کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کے چار ہزار اہلکار ٹیسٹ کے لئے نامزد

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) اقوام امن مشن کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کے چار ہزار اہلکار ٹیسٹ کے لئے نامزد کر دیئے گئے ہیں ۔ تاہم ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد حتمی نامزدگی کر دی جائیگی ۔ صوبے کے پچیس اضلاع میں کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی کی سطح تک نامزدگیاں کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امن مشن کے لئے ٹیسٹ آئندہ ہفتے کیا جائے گا اور ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انٹرویوز کئے جائینگے ۔

جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اوروفاقی حکومت کو ارسال کردی جائیگی ۔ اور کامیاب ہونے والے اہلکار آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے مشن کے لئے روانہ ہو نگے ان کو تنخواہوں اور الائونس اقوام متحدہ کی جانب سے دی جائیگی اوران کی مدت دو سال کے لئے ہو گی۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں ان کو چار مرتبہ چھٹی بھی دی جائیگی تاکہ وہ اپنے بچوںکے ساتھ مل سکے ۔

کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل ، اے ایس آئی ، سب انسپکٹر ، انسپکٹر ، ڈی ایس پی ، اے ایس پی ، ایس پی ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی ،ایڈیشنل آئی جی کی سطح تک کے افسران اور اہلکاروں ٹیسٹ دینگے ٹیسٹ کے لئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے ا سلام آباد سے خصوصی ٹیم بھی ٹیسٹ کے لئے آئیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرویوز کے لئے بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے ۔ خیبر پختونخوا سے مجموعی طورپر چالیس افسران اور اہلکاروںکو اقوام متحدہ امن مشن کیلئے نامزد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :